پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس،گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں

May 24, 2025 | 19:08:PM
 پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس،گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشتگردی عدالت  نے شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں جیل ٹرائل کی کاروائی کے دوران پراسیکیوشن کے گواہان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف شہادت قلمبند کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ،ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی،عدالت نے مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی ،شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ کیس میں ایک گواہ نے  شہادت ریکارڈ کرائی،مجموعی طور پر شیرپاؤ پل تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس میں 50 سے زائد گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے۔ 

مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں بھی  ایک گواہ نے گواہ شہادت ریکارڈ کرائی،کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمہ میں ایک گواہ نے  شہادت ریکارڈ کرائی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد  سمیت دیگر زیر حراست  رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔عالیہ حمزہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور ملک برھان معظم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔زیر حراست رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد٫ اعجاز چوہدری اور  میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشت گردی عدالت نےANF کے3جوانوں کو شہید کرنے کےمقدمے کا فیصلہ سنا دیا