ساؤتھ آسٹریلین سکواش کا ٹائٹل پاکستان کے اشعب عرفان نے اپنے نام کر لیا

May 24, 2025 | 13:07:PM
ساؤتھ آسٹریلین سکواش کا ٹائٹل پاکستان کے اشعب عرفان نے اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے نوجوان سکواش سٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین سکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

 ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں اشعب نے 08-11، 11-12 اور 09-11 سے کامیابی حاصل کی اور حریف کو کوئی موقع نہ دیا۔

اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو ماضی میں سکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے ساؤتھ آسٹریلین اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے۔