روس اور یوکرین میں قیدیوں کا تبادلہ، 390 رہا

May 24, 2025 | 10:06:AM
روس اور یوکرین میں قیدیوں کا تبادلہ، 390 رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، خبرایجنسیوں کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں مجموعی طور پر 390 قیدی رہا کیے گئے، جن میں ہر ملک کی جانب سے 270 جنگی قیدیوں اور 120 سویلین افراد کو آزادی دی گئی۔

یہ تبادلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد عمل میں آیا، جہاں دونوں فریقین نے ایک ہزار قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی پر اتفاق کیا تھا، رہائی پانے والے افراد کو بسوں کے ذریعے اپنے اپنے وطن واپس منتقل کیا گیا، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

قیدیوں کی رہائی کا یہ عمل انسانی بنیادوں پر انجام دیا گیا اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، حکام کے مطابق، آئندہ دو روز میں مزید قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر کام جاری ہے۔

عالمی برادری نے اس اقدام کو امن و استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبادلے سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بھی پیدا ہوگی، جو کسی ممکنہ جنگ بندی یا دیرپا امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہے۔