شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ، دو جوانوں سمیت4 افراد شہید

May 24, 2023 | 19:38:PM
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ، دو جوانوں سمیت4 افراد شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں خودکش حملے میں پاک فوج کے نائیک سید اللہ شاہ سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار بڑے عوامی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتاتھا,سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کوشش سے بڑے سانحہ کو رونما ہونے سے روک لیا گیا,خودکش حملہ آور نے گاڑی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اڑا دی ،دھماکے میں پاک فوج کے نائیک سید اللہ شاہ اور سپاہی جواد خان شہیدہو گئے، پولیس اہلکار حکیم جان اور معصوم شہری بھی شہیدہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے بڑی تباہی کوروکا گیا،سکیورٹی فورسز نے معصوم جانوں کو بچانے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کیلئے تمام کام مکمل، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار