پی ٹی آئی کی اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان

May 24, 2023 | 15:17:PM
پی ٹی آئی کی اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں بعض سابق خواتین ارکان اسمبلی کا پی ٹی آئی سے چند روز میں علیحدگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، شاہینہ کریم اور مس شاہدہ کا پی ٹی آئی چھوڑنےکا امکان ہے،اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اورعالیہ حمزہ سمیت دیگر بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد  تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز  تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جبکہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: بڑااستعفیٰ آ گیا