تفہین شریف ٹیم سائیڈ میٹروپولیٹن کی پہلی مسلمان مئیر بن گئیں

May 24, 2023 | 00:33:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہر آشٹن کی ٹیم سائڈ کونسل کی پہلی  مسلمان مئیر تفہین شریف نے مئیر کا حلف اٹھا لیا ، وہ  اس سے پہلے ڈپٹی مئیر ٹیم سائڈ  رہ چکی ہیں اور حالیہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر  منتخب ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفہین شریف نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ مجھےکشمیری پاکستانی اور مسلمان ہو نے پر فخر ہے ۔تفہین کی حلف برداری کی تقریب کے وقت ہال میں کشمیری پاکستانیوں اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مئیر تفہین شریف نےحلف اٹھانے کے بعد کہا کہ اب میں پہلے سے زیادہ کمیونٹی کی خدمت کروں گی۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجات اور کاروباری شخصیت چودھری مسرتنے تفہین شریف کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔