پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے، صدرعلوی کا وزیراعظم کو خط

Mar 24, 2023 | 20:21:PM
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے، صدرعلوی کا وزیراعظم کو خط
کیپشن: عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے خط لکھ دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو ہدایت کریں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں ۔
خط میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ہدایت کریں ،متعلقہ انتظامی حکام کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے ۔
خط میں ماضی قریب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیاگیا،خط میں کہاگیاہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی ضرورت تھی ،اسمبلیوں کی تحلیل پر آرٹیکل 224 (2 )کے تحت90 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہیں ۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا کو بھی تاریخ مقرر کرنے کاحکم دیا گیا تھا،سرکاری محکموں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ،تشویشناک ہے وزیراعظم نے صدر کے ساتھ مشاورت نہیں کی ۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ،خط میں طاقت کے غیر مناسب استعمال کی سنگینی کا بھی ذکرکیا گیا، صدر عارف علوی نے کہاکہ سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،شہریوں کو بغیر وارنٹ کے اغوا کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ ایسے واقعات سے عالمی برادری میں پاکستان کا امیج خراب ہوا، پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،وزیراعظم ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مفت آٹے کی فراہمی کا معاملہ، وزیر اعظم فرنٹ فٹ پر آ گئے