رانی مکرجی نے فلم ’  پٹھان ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

Mar 24, 2023 | 09:27:AM
بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے رانی مکرجی کی فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی  کی فلم’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ’’  پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی مسلسل کامیابی سمیٹتی نظر آ رہی ہے یہاں تک کہ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی اب تک کی باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے چاہنے والے موجود ہیں لیکن ناروے میں موجود ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ رانی مکھرجی کے دیوانے نکلے۔

مزید پڑھیں : گلوکار طلحہ کا 15 لاکھ کا نقصان ہوتے ہوتے بچ گیا

اس کا ثبوت ماضی کی مقبول ترین ہیروئن کی حالیہ فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ کی ناروے کے باکس آفس پر کارکردگی سے ملتا ہے۔

رانی مکرجی کی حالیہ فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ناروے میں نمائش  کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’ رئیس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ کورونے کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔