گلوکار طلحہ کا 15 لاکھ کا نقصان ہوتے ہوتے بچ گیا

Mar 23, 2023 | 18:07:PM
 گلوکار طلحہ کا 15 لاکھ کا نقصان ہوتے ہوتے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والے ینگ سٹنرز گلوکار طلحہ کا 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوتے ہوتے بچ گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے بہترین مثال قائم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والے مسافر طلحہ اپنا شولڈر بیگ ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے، لاوارث بیگ ملنے پر اسے ڈی ٹی ایم آفس میں جمع کروایا گیا تھا،  ڈی ٹی ایم نے ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو چیک کیاجس میں15لاکھ روپے مالیت کی چیزیں موجود تھیں۔ 

بیگ میں موجود موبائل پر کال آنے پر اٹینڈکی گئی تو پریشان گلوکار طلحہ کو بیگ وصول کرنے کےلیے ایئرپورٹ آنے کا کہا گیا، طلحہ ڈی ٹی ایم آفس آئے اور ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ ان کے حوالے کردیا گیا، شولڈر بیگ میں موجود اشیاء کی مالیت کا اندازہ تقریباً 15 لاکھ روپے لگایا گیا، گلوکار طلحہ نے گزشتہ برس پی ایس ایل 7کا گانا بھی گایا تھا، گلوکار نے سی اے اے حکام بلخصوض ویجیلنس اہلکاروں کی اپنے خط میں بھرپور تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔