انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں کہرام؛ امریکی تیل ستر ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا

Jun 24, 2026 | 23:59:PM
 انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں کہرام؛ امریکی تیل ستر ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انتڑنیشنل  آئل مارکیٹ میں آج امریکہ اور برظانیہ کے کروڈ آئل لینڈ مارکس ویسٹ ٹیکساس انترمیڈیٹ اور برینٹ کروڈ کی قیمتیں  گرتے گرتے ایران جنگ کے آغاز سے اب تک سب سے نچلی سطح تک گر گئیں۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 70 روپے فی بیرل سے بھی نیچے چلی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت  میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کی کمی ہو چکی ہے اور اب یہ 73.98 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔

انترنیشنل آئل مارکیت میں آج بدھ کا دن ڈرامائی گراوٹ کا دن ثابت ہو رہا ہے۔

پاکستان میں بدھ کو رات پونے بارہ بجے نیویارک میں مقامی وقت دوپہر کے 12:51 بجے ہیں اور  لندن میں شام کے 5:51  ہو گئے ہیں۔ نیو یارک میں کروڈ آئل مارکیٹ (NYMEX WTI) پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3:00 بجے  جبکہ لندن میں کروڈ آئل مارکیٹ (ICE Brent) پاکستانی وقت کے مطابق رات 3:00 بجے بند ہوتی ہے۔  لندن مین کروڈ کی مارکیٹ نیویارک کی مارکیٹ کے ساتھ مل کر چلتی ہے اور لندن کے وقت کے مطابق رات  11 بجے تک مارکیٹ میں کام ہوتا ہے۔
 


 برینٹ اور ٹیکسس کروڈ کی قیمت آج نیویارک اور لندل کی مارکیٹس کھلنے پر کیا تھی؟ اب کیا ہے؟ کیا تبدیلی آئی ہے؟

آج بدھ، 24 جون 2026ء کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں برینٹ کروڈ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور امریکی خام تیل (WTI) 70 ڈالر سے بھی نیچے گر گیا ہے۔
لندن اور نیویارک کی مارکیٹس کے مطابق قیمتوں کی تفصیل  یہ سامنے آئی ہے۔

برینٹ کروڈ (Brent Crude) – لندن مارکیٹ
لندن میں ٹریڈ ہونے والے برینٹ کروڈ کی پوزیشن آج بدھ کے روز پاکستان مین رات پونے بارہ بجے تک  یہ رہی:
مارکیٹ کھلنے پر قیمت (Open):

 یہ مارکیٹ تقریباً $77.00 فی بیرل پر کھلی تھی۔
موجودہ قیمت (Current Price):

اس وقت مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر $73.98 فی بیرل پر آ چکی ہے۔
کتنی تبدیلی آئی؟

برینٹ کروڈ کی قیمت میں آج تقریباً $3.08 (یا 4.02%) کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ گزشتہ 4 مہینوں کی کم ترین سطح ہے۔ 


 ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) – نیویارک مارکیٹ
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی کروڈ کی صورتحال درج ذیل ہے:
مارکیٹ کھلنے پر قیمت (Open):

 نیویارک مارکیٹ کھلنے پر WTI کی قیمت $72.71 فی بیرل تھی۔

موجودہ قیمت (Current Price):

 اس وقت عالمی سطح پر ٹریڈنگ کے دوران یہ کم ہو کر $70.00 (اور انٹرا ڈے میں $69.65 تک) گر چکا ہے۔
کتنی تبدیلی آئی؟

 ٹیکسس کروڈ کی قیمت میں آج $3.13 (یا 4.06%) کی واضح گراوٹ دیکھی گئی ہے۔


 تیل سستا ہونے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
تیل کی قیمتوں میں اچانک اس بڑی مندی کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہے۔ اس پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے تیل کے بحری جہازوں (Tankers) کی آمد و رفت تیزی سے بحال ہو رہی ہے اور سپلائی کا خطرہ ٹلنے سے مارکیٹ میں خام تیل کی فراوانی ہو گئی ہے۔