عمران خان کی 9مئی کے8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخوستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں، رپورٹ کے مطابق کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا، کمرہ عدالت میں عدالتی اسٹاف آکر بیٹھ گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں میں متعدد مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس، شادماں حملہ، عسکری ٹاور کیس شامل ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان کے خلاف زمان پارک جلاو گھیراؤ، جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑی جلاہ گھیراؤ، مغلپورہ جلاو گھیراؤ ، راحت بیکر ی اور شیر پاؤ پل کیس شامل ہے جبکہ جناح ہاؤس حملہ کیس، شادمان حملہ، عسکری ٹاور کیس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :فن کے سلطان، لیجنڈ اداکار سلطان راہی کا آج 87 واں یوم پیدائش