اداکارہ رمشا خان کو سالگرہ پر بولڈ لباس پہننامہنگاپڑگیا

Jun 24, 2025 | 15:14:PM
اداکارہ رمشا خان کو سالگرہ پر بولڈ لباس پہننامہنگاپڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان کواپنی سالگرہ پربولڈلباس پہننامہنگاپڑگیا۔

عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم "لو گرو" کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں ۔

اداکارہ نے اپنی 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر شہرت کمانی ہے تو صحیح طرح کماؤ ایسے کپڑے پہننا ضروری تو نہیں، ایک اورصارف نے اداکارہ کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کندھا گِر گیا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دوسری علیزے شاہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

یاد رہے کہ رمشا خان نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم "لو گرو" میں ہیروئن ماہرہ خان کی دوست کاایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہوئے ہیں،ان پرفلم میں ایک گانابھی فلمایاگیاہے۔