جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی، لندن برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں 10 فیصد تک گرگئیں ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل مزید سستا ہو کر 68 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 6.12 فیصد تک گرگئی ہے۔ امریکی خام تیل 69 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل پر آگیا، خام تیل کی قیمتیں 12 جون سےبھی کم سطح پر آگئیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے کون سے ملک سے مدد مانگی ؟ اہم خبر جانیے۔۔۔
عالمی معاشی ماہرین کے مطابق کشیدگی میں دوبارہ اضافہ نہ ہواتوتیل کی قیمتیں مزیدگرسکتی ہیں، دوسری جانب جنگ بندی کے بعد ایشیا کے مختلف ممالک کی سٹاک مارکیٹوں میں بہتری آگئی، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔