سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل کیخلاف 2 نئی درخواستیں بھی سماعت کیلئےمقرر

Jun 24, 2023 | 21:47:PM
Supreme Court of Pakistan, Petitions against Military Courts, 24 News
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس , سپریم کورٹ نے دو نئی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ   کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کی گئی ضمنی کاز لسٹ کے مطابق  فوجی عدالتوں میں سویلئینز کے ٹرائل کے متعلق دو نئی درخواستیں بھی دیگر درخواستوں کےساتھ سنی جائیں گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ پیر کو  سماعت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی، دفتر خارجہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

نئی درخواستیں زمان خان وردگ اور جنید رزاق نامی شہریوں نے درخواستیں دائر کی تھیں۔