ستوال سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

Jun 24, 2023 | 21:35:PM
Foreign Office Condemns Indian Violation of Ceasefire in Satwal Sector, 24 News
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لائن آف کنٹرول پر  ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید احتجاج ۔  بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا ۔

 24 جون کو بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری ہلاک  ہو گئےاور ایک زخمی ہوا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے  ہیں، بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کی سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ستوال سیکٹر میں نہتے کشمیری شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کےواقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔