پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا 

Jun 24, 2023 | 20:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا  ہے ۔2 روزہ ایونٹ کا انعقادپاکستان آرمی اور گلگت بلتستان حکومت مشرکہ طور پر کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ میلے کی بوجہ سے گلگت کا لالک جان شہید نشان حیدر اسٹیڈیم شائقین سے کچھا کچھ بھر گیا۔ ایونٹ  میں پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔عثمان وزیر کا مقابلہ تنزانیہ کے ٹاپ باکسر فقیری سیلوم سے ہوگا۔ 

انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے باکسر بھی حصہ لے رہےہیں جن میں  برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 انڈونیشیا، تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے باکسرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔