دوران تدریس طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

Jun 24, 2023 | 19:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دوران تدریس طالب علم پر تشدد کرنے والے معلم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ 

 سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آتے ہی سمن آباد پولیس نے  فوری ایکشن لے لیا ۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمدعثمان ٹیپو کی ہدایت پر ملزم آصف قادری کو  گرفتار کیا گیا ۔ایس ایچ او نسیم خان نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کوگرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد گرفتاری؟ اہم خبر آ گئی

دوران تدریس ملزم نے اپنے شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا ۔محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملزم آصف قادری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  مزید تفتیش جاری ہے ۔بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔