ایاز صادق نے مفتاح اسماعیل کو ڈاکو سے تشبیہ دیدی، ویڈیو وائرل

Jun 24, 2022 | 17:53:PM
ایاز صادق، قومی اسمبلی، مفتاح اسماعیل، ڈاکو، تشبیہ
کیپشن: ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایازصادق کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ڈاکوؤں سے تشبیہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب مفتاح صاحب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں کہ کچھ بڑھنے والا ہے ، جس طرح ایک زمانے میں کہتے تھے بچے کو سلانا ہو تو کسی ڈاکو کا نام لے لو۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب مفتاح اسماعیل قیمتیں بڑھا رہے تھے تو کچھ ایسے مواقع بھی آگئے تھے کہ جیسے ہم ان سے صرف باتوں ہی نہیں ہاتھوں سے بھی نمٹنے کو تیار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور برا دن، سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی