پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور برا دن، سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

Jun 24, 2022 | 17:17:PM
پاکستان، سٹاک مارکیٹ، کریش، بڑی خبر
کیپشن: پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس کے نفاذ کے اعلان کا اثر سامنے آگیا ہے۔ جمعہ کی دوپہر 12 بجے کے بعد مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس کی شدید کمی دیکھی گئی۔ 

سٹاک ایکسچینج میں دوران ٹريڈنگ 100انڈيکس40ہزار661پرآگيا۔ پی ايس ايکس 100انڈيکس ميں2ہزار50سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ دوسرے سیشن میں سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1481 پواٸنٹس گر کر 41228 پواٸنٹس پر آگیا۔ جس کے بعد مارکیٹ کو کسی بھی قسم کی ٹریڈنگ کے لیے بند کردیا گیا۔ 

اس سے قبل 23 جون بروز جمعرات کو جب کاروبار کا آغاز ہوا تھا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 458 پر موجود تھا اور دن کے آغاز کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے تیزی دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے 

ایک وقت میں کےایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 983 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا عنصر غالب آیا اور دن کے اختتام پر انڈیکس 258 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 717 پر بند ہوا تھا۔