سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Apr 24, 2024 | 11:16:AM
سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس نے ایک اور تاریخ رقم کر لی،72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں752 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر  آ گیا,آج مارکیٹ ریکارڈسطح 72 ہزار414کی تک دیکھی گئی۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ :ماں اور 5 بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ڈی این اے رپورٹ سامنے آ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ میں ساری دن کاروبارمیں تیزی رہی,سمنٹ ،کنسٹرکشن ، بینکنگ سمیت مختلف سیکٹرمیں شیئرزکی خریدوفروخت دیکھی گئی۔

 ماہراسٹاک مارکیٹ شہریاربٹ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ حکومت کےکامیاب مذاکرات کااثراسٹاک مارکیٹ پرپڑاہے،ملک کےمعاشی اعدادوشماربھی مثبت آئے ہیں۔