‎سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالرسستاہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Apr 09, 2024 | 10:49:AM
‎سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالرسستاہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  دوسری جانب ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہونے سے روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی  جارہی ہے۔

کاروبار کےآغاز پرروپے کےمقابلےمیں امریکی ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی دیکھنے میں آئی،انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسےکی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 85پیسےپرفروخت ہورہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277.95 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا

دوسری جانب  دوسرے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524ٍ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔