عیدالفطر پر طوفانی بارشیں متوقع ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Apr 09, 2024 | 10:06:AM
عیدالفطر پر طوفانی بارشیں متوقع ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے،کومل اسلم)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی جبکہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ میں 10سے 15اپریل تک بارش کا سلسلہ جاری رے گا، کراچی میں 13اور14اپریل کو تیز بارش کا امکان ہےجبکہ ان دنوں میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، دادو، سکھر اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادلوں ا ور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے ) اس حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق  10سے15اپریل کے درمیان وقفے وقفے سےطوفانی بارشیں ہوں گی،لاہور،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،سرگودھا و دیگر شہروں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

ڈائریکٹر جنرل پی  ڈی ایم اے کا کہناہے کہ  شہری عید الفطر کی تیاریوں میں موسمی صورتحال کو ضرور ذہن میں رکھیں،ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہناہے کہ  کمشنرز، ڈی سیز اور محکمہ آبپاشی کو بھی موسمی صورتحال سے أگاہ کر دیا گیاہے۔

دوسری جانب  ماہرین کے مطابق    پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے 70فیصد امکانات موجود ہیں جبکہ بادلوں کے باعث لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔


۔۔۔