پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

Apr 09, 2024 | 11:01:AM
پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی جب کہ  شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے پیش نظر سعودی عرب  میں اب عیدالفطر کل بروز بدھ  ہو گی۔

مزید برآں  متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی جب کہ برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روزعید کا امکان بڑھ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:‎ سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 70ہزار کی حد بھی عبور

خیال رہے  کہ  ماہرین کے مطابق    پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے 70فیصد امکانات موجود ہیں جبکہ بادلوں کے باعث لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔