پاکستان سٹاک ایکسچینج  اور لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے درمیان اہم معاہدہ

Apr 22, 2024 | 17:48:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج  اور لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے درمیان اہم معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکس چینج  اور لندن اسٹاک ایکس چینج گروپ کے درمیان اہم معاہدہ ہوگیا۔

پی ایس ایکس اعلامیے کے مطابق ایل ایس ای جی کے ساتھ ای ایس جی پر تعاون کا سمجھوتہ طے پایا ہے، ایل ایس ای جی کے ساتھ ماحولیات، سماجیات اور گورننس کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں،معاہدے کے تحت دونوں ادارے ای ایس جی ڈیٹا ٹولز کا ایک مجموعہ تیار کرنے کے لیے کام کریں گے، ڈیٹا کو پی ایس ایکس کی لسٹڈ کمپنیاں اپنی ای ایس جی ڈیٹا رپورٹنگ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔

 دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی واپسی ،دیگر کرنسیوں کا بھی روپے کو رگڑا