بورڈ آف گورنرزنے مالی سال 23-2022 کیلئے 15 ارب کےبجٹ کی منظوری دیدی

Jun 24, 2022 | 12:29:PM
 بورڈ آف گورنرزنے ایشیا کپ اور چیمپنز ٹرافی کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی
کیپشن: چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بی او جی کے مالی سال 23-2022 کیلئے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی،منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد حصہ کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بی او جی نے ایشیا کپ 2023 اور چیمپنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے پیش نظر فنڈز کی منظوری دیدی۔یہ فنڈ انفراسٹرکچر اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
مینز کرکٹرز کے لیے ریڈ اور وائیٹ بال کے لیے دو علیحدہ علیحدہ سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی کٹیگری "ڈی کٹیگری" متعارف کروادی گئی،سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں اضافے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی ایم پی اے سلمی بٹ ایوان میں بے ہوش ہوگئی
 تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10، 10 فیصد اضافہ جبکہ نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد اضافہ کیساتھ کپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروادیا گیا ہے۔ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی۔
ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں 15 فیصد اضافہ جبکہ ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد  20 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
بی او جی نے خیراتی ٹرسٹ کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ فاونڈیشن کے قیام کی منظوری کیساتھ پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کے قیام کے لیے دس کروڑ روپے کا عطیہ مختص کردیا ہے ،یہ فاؤنڈیشن ریٹائرڈ کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی دیکھ بھال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:موت کے بعد سدھو موسے والا کا آخری گانا ریلیز