نوازشریف کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج ہوئیں ہم مطمئن ہیں،راناثنااللہ

Jun 24, 2021 | 18:00:PM
نوازشریف کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج ہوئیں ہم مطمئن ہیں،راناثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں خارج ہونے پر کہاہے کہ نوازشریف کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج ہوئیں ہم مطمئن ہیں۔نوازشریف واپس آئیں گے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکیں گے۔
لیگی رہنما نے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ نوازشریف ٹھیک ٹھاک ہیں ان کی صحت کا خیال رکھا جارہا ہے، ان کاکہناتھا کہ نوازشریف عدالت اور حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں،سابق وزیراعظم اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے،نوازشریف کو جب ڈاکٹرز اجازت دیں گے تو واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ، شہباز شریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے، بابر اعوان