پاکستان سے ٹیسٹ سیریز ، ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کا اعلان

Jul 24, 2026 | 09:22:AM
 پاکستان سے ٹیسٹ سیریز ، ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لیفٹ آرم سپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

 

فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

سکواڈ میں کپتان روسٹن چیز، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔