امید ہے ایشیا کپ کا شیڈول جلد جاری ہوجائےگا،محسن نقوی

اجلاس میں سب نے اتفاق کیا کہ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا ہے اور اے سی سی میں سیاست کو نہیں لانا

Jul 24, 2025 | 14:27:PM
امید ہے ایشیا کپ کا شیڈول جلد جاری ہوجائےگا،محسن نقوی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اورصدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی  کی کوششیں رنگ لے آئیں اورایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں تمام 25 ارکان نے شرکت کرلی۔
ڈھاکہ میں ہونےوالےایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد صدر اے سی سی محسن نقوی نےحکام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بہت اچھے ماحول میں ہوا،اجلاس میں سب نے اتفاق کیا کہ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا ہے اور اے سی سی میں سیاست کو نہیں لانا،ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بی سی سی آئی سے بات چیت کر رہے ہیں،امید ہے ایشیا کپ کا شیڈول جلد جاری ہوجائےگا،اجلاس میں شرکت پر تمام ارکان کا مشکور ہوں۔

ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے،تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں تنہا، ایشیا کپ ستمبر میں ہی ہونے کا امکان
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں،ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع میسر آتا ہے۔