ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کا بتانےسے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے خلافِ قانون مواد اپ لوڈ کرنے والے کے متعلق بتانے میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔
ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی ایکس اکاؤنٹ کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ، جس سے تحقیقات میں پیش رفت متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش سے متعلق موقف سامنے آگیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹس پر 2 انکوائریز بھی شروع ہونے کا انکشاف ہو گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ایکس اکاؤنٹ کی معطلی کے لیے دائر درخواست کے ضمن میں عدالت کے حکم پر کی جا رہی تحقیقات میں پیش رفت اور اقدامات پر عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔
ایجنسی نے دو الگ الگ انکوائریز شروع کی ہیں جو 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو رجسٹرڈ ہوئیں اور تاحال زیر التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: بنگلادیش کیساتھ زیادتی ہوئی، ہم وہی کریں گے جو حکومت کہے گی، چیئرمین پی سی بی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کئی بار اڈیالہ جیل کا وزٹ کیا تاکہ عمران خان سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چلانے والے شخص کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا سکے، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایکس میں بانی کے اس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ عمران خان نے تفتیش میں تعاون سے انکار کیا اور یہ نہیں بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بنے ہوئے اکاؤنٹس کو کون استعمال کر رہا ہے۔ تعاون نہ کرنے کی وجہ سے تحقیقات میں پیش رفت متاثر ہوئی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالتِ عالیہ کو بتایا کہ انکوائری اب بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی، حفاظتی انتظامات کی تفصیل بتادی