مریدکے میں ٹریفک حادثات اور ٹرین کی ٹکر سے 3افراد جاں بحق

Feb 24, 2026 | 22:16:PM
مریدکے میں ٹریفک حادثات اور ٹرین کی ٹکر سے 3افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے علاقے مریدکے میں مختلف ٹریفک حادثات اور ٹرین کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
 ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کشمیر چوک پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جب کہ کھوڑی کے قریب ڈمپر نے 50 سالہ ذوالفقار کو کچل دیا۔

دوسری جانب ریلوے لائن عبور کرتے 17 سالہ ذین ٹرین کی زد میں آ کر جان سے گیا ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گی جس نے ضروری کارروائی کے بعد تینوں افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔


 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: