پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف نعرے ، شرکاء کا تقریب سے واک آؤٹ

Feb 24, 2022 | 18:54:PM
پاکستان ،تحریک، انصاف، پرچم 
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کا پرچم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختوںخوا کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی نصیراللہ وزیر کو اپنے ہی حلقے میں شدید مزاحمت کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ایک منعقد کی گئی  تقریب میں  نصیراللہ وزیر ایم پی اے کی تقریر کے دوران شرکاء تقریب سے واک آؤٹ کر گئے۔اس موقع پر شرکاء نے نصیراللہ وزیر اور پی ٹی آئی پر کرپشن کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے شرکاء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات کے منصوبوں میں حکمران جماعت بھرپور کرپشن کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی اظہار رائے پر پابندی نہ ہوتی تو یہ ملک نہ ٹوٹتا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ