شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

Feb 24, 2022 | 18:19:PM
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز، آپریشن، 6دہشتگرد مارے گئے
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگردمارے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ہمزونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردمارے گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 24فروری کو کیا گیا،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ اور محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے،اختر حسین ، شیر اور وسیم بھی مارے جانیوالے دہشتگردوں میں شامل ہے،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ ،گولہ باروداور آلات بھی برآمدہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردسکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ،دہشتگرداغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں کو آگ لگ گئی