عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں کو آگ لگ گئی 

Feb 24, 2022 | 17:45:PM
روس، یوکرین، حملے، سونا مہنگا، پاکستان، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،
کیپشن: سونا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق روس کے یوکرین پر حملہ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا87 ڈالر اضافے سے 1972 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار300 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2915 روپے اضافہ ہوا،جس سے 10 گرام سونا1 لاکھ 11 ہزار711 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ