سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں معاملات طے پاگئے

Feb 24, 2021 | 23:39:PM
سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں معاملات طے پاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں معاملات طے پاگئے ،سندھ میں اپوزیشن اتحاد پانچ سیٹوں پر مقابلہ کرے گا۔
تحریک انصاف ایک جنرل نشست اور ٹیکنو کریٹ پر امیدوار کھڑا کرے گی،ایم کیو ایم ٹیکنوکریٹ پر اپنے امیدوار کودستبردار کروائے گی ،ایم کیو ایم ایک جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست پر مقابلہ کرے گی ۔تحریک انصاف خواتین کی نشست سے امیدوار دستبردار کروائے گی، جی ڈی اے ایک جنرل نشست پر امیدوار کھڑا کرے گی۔
تحریک انصاف ہائیکورٹ میں سیف اللہ ابڑو کے فیصلے کا انتظار کرے گی، اگر سیف اللہ ابڑو ہائیکورٹ سے بھی نااہل ہوگئے پھر حسین بخشی اور حنید لاکھانی میں سے کوئی ایک امیدوار ہوگا۔