وزیراعظم نے سری لنکا میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا 

Feb 24, 2021 | 12:42:PM
وزیراعظم نے سری لنکا میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  برصغیر کے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں، جب تک مسائل سے نہیں نکلیں گی خوشحالی نہیں آئے گی۔جنگ مسائل کا نہیں،مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

 کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ بھارت سے کاروبار بڑھانے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطہ کیا، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، مودی کو پیغام دیا مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کر کے غربت کم کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے خوبصورت ملک ہے، سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی سے متاثر رہے، دہشتگردی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بھی متاثر ہوئی۔ عمران خان نے سری لنکن سرمایہ کاروں کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں۔

عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک میں کھیل کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، کرکٹ پاکستان اور سری لنکا دونوں کی عوام کاپسندیدہ کھیل ہے۔

 کولمبو ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سری لنکن سٹیٹ منسٹر فار کامرس اجیت نیوات نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔