معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے، موت کی وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب کے معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ایڈم ولیمز جو ایڈم دی وو کے نام سے جانے جاتے تھے 51 برس کی عمر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔
اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ حکام کو گھر سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی جس کے بعد کارروائی کی گئی جس کے بعدایک دوست نے سیڑھی سے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے اندر جھانکا توایڈم دی وو کو بستر پر پڑے دیکھا گیا، فائر ریسکیو کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
شیرف آفس کا کہنا تھا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈاداکارہ ہیلن سف 88 برس کی عمر میں چل بسیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ایڈم ولیمز نے 2009 میں یوٹیوب پر اپنا سفر شروع کیا جبکہ 2012 میں اپنا مشہور چینل The Daily Woo لانچ کیا،انہوں نے 5 سال تک روزانہ وی لاگ کیے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر کیا، ان کے وی لاگز میں تفریحی پارکس، بھوت بنگلوں، چھوٹے شہروں اور منفرد مقامات کی جھلکیاں شامل ہوتی تھیں۔
یاد رہے کہ ایڈم دی وو کا آخری وی لاگ 21 دسمبر کو اپ لوڈ ہوا تھا، جس میں انہوں نے شہر کی کرسمس سجاوٹ کا ٹور کیا تھا۔