ہالی ووڈاداکارہ ہیلن سف 88 برس کی عمر میں چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبول ہالی ووڈ فلم’ ’دی کراٹے کڈ‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ ہیلن سف 88 برس کی عمر میں چل بسیں۔
وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں آپریشن کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے چل بسیں۔
ہیلن کے گھر والوں کاکہناہے کہ وہ ایک بہت محنتی اور خوش اخلاق خاتون تھیں جو اپنے کام سے بے حد لگن رکھتی تھیں،ان کا ماننا تھا کہ فلم میں کردار چھوٹا ہو یا بڑا، اسے پوری محنت سے نبھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:شہناز گل مقبول پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں
ہیلن نے’ ’دی کراٹے کڈ‘‘ کے علاوہ’ ’راکی‘‘ اور’ ’ہیل سیزر‘‘ جیسی مشہور فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔
ان کی موت پر شوبز سے وابستہ افراد اور مداح افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔