شہناز گل مقبول پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل مقبول پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں۔
اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد کافی شہرت حاصل کی،مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری نے انہیں سوشل میڈیا کا اسٹار بنا دیا، اور آج بھی یہ جوڑی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

شہناز گل بالی ووڈ کی ایک مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے،حال ہی میں شہناز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے حال ہی میں مقبول ہونے والے ڈرامے کے او ایس ٹی’ ’میری زندگی ہے تو‘‘ پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ اس گانے کی دیوانی ہوں، یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کانام تبدیل کیاجائے گا؟ اہم فیصلہ سامنے آ گیا
یہ او ایس ٹی معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے ، عاصم اظہر نے بھی شہناز گل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو اور گانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے،پاکستانی فینز شہنازگل کی پاکستانی موسیقی سے محبت پر خوش ہیں، جبکہ بھارتی مداح بھی گانے کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں۔