پی آئی اے کانام تبدیل کیاجائے گا؟ اہم فیصلہ سامنے آ گیا

قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی 

Dec 24, 2025 | 13:16:PM
 پی آئی اے کانام تبدیل کیاجائے گا؟ اہم فیصلہ سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے  کانیلامی کے بعد نام تبدیل کیاجائے گا؟اس حوالے سے  اہم فیصلہ سامنے آ گیا۔

قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی ہے،اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں،فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی،زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

پی آئی اے کی خریداری کے عمل کے دوران حکومت نے پی آئی اے کی قومی شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور قومی ائیر لائن بدستور ”پی آئی اے“ ہی کہلائے گی۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ پی آئی اے کے معروف لوگو اور برینڈ کو بھی برقرار رکھا جائے گا جبکہ قومی ائیر لائن کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گاکیونکہ حکومت پی آئی اے کی قومی شناخت برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہوگی، تاہم قومی تشخص، برینڈ اور شناخت کے معاملات سرکاری پالیسی کے مطابق محفوظ رہیں گے، حکومت پی آئی اے کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اس کی قومی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔