نامور پاکستانی اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں چل بسے

Dec 24, 2023 | 23:34:PM
نامور پاکستانی اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف پاکستانی اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والے اداکار نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں نشر ہونے والے ڈرامہ دیواریں سے کیا، ان کو 2016 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان نے منیب بٹ کا 'موئے موئے' کردیا

 انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل صبح راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اُنہوں نے اُن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار  تعزیت کی۔