ایمن خان نے منیب بٹ کا 'موئے موئے' کردیا

Dec 24, 2023 | 16:02:PM
 پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کو مزاح کا نشانہ بنا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کو مزاح کا نشانہ بنا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایمن خان منیب بٹ سے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا سے کئی سو دور اپنی فیملی میں مصروف نظر آتی ہیں۔ ایمن خان اور منیب بٹ یوٹیوب پر ویلاگنگ کرتے نظر آتے ہیں اور ان وی لاگز میں منیب کبھی روزمرہ زندگی، کبھی کسی کی سالگرہ تو کبھی بیرونِ ملک سیر و تفریح کرتے ویڈیوز جاری کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ایمن اور منیب دبئی میں چھٹیاں منانے گئے جس کا وی لاگ بھی منیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔ مذکورہ وی لاگ کی دو کلپس مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہیں جہاں ایمن اپنے شوہر منیب کی ٹانگ کھینچتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں منیب کہتے ہیں کہ ' ایمن کیا تم وائلڈ وادی گئی ہو ؟ ' جس پر ایمن کہتی ہیں کہ ' نہیں، میں وائلڈ لوگوں کے ساتھ رہ رہی ہوں'۔ اسی وی لاگ میں منیب مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ' بہت مہنگائی ہے۔ پہلے آتے تھے توپھر شاپنگ کرلیتے تھے پر اب ایک درہم کی قیمت 75 روپے ہوگئی ہے اس لیے شاپنگ سوچ سمجھ کر کرنی ہے'۔

مزید پڑھیں:  قومی بلے باز محمد رضوان کی میلبرن مسجد میں دعوتِ تبلیغ، ویڈیو وائرل

اس کے بعد منیب ایمن سے کہتے ہیں کہ ' ایمن شاپنگ کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا ایک درہم کی قیمت 78، 79 روپے ہے' ، جس پر ایمن کہتی ہیں کہ 'کوئی بات نہیں پیسے مجھے نہیں تمہیں دینے ہیں'۔

وی لاگ کی مذکورہ کلپس الگ ایک ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ٹرینڈنگ میوزک 'موئے موئے' لگایا گیا ہے۔