زلفی بخاری کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آگئی 

Dec 24, 2023 | 22:58:PM
زلفی بخاری کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آگئی 
کیپشن: زلفی بخاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 اٹک سے جمع کرا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی ان کے وکلاء نے جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

اسی طرح اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 49 میں ایک ہی گھر کے تین افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں میجر (ر) طاہر صادق، اہلیہ ناز طاہر اور بیٹا زین الہی شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نائب صدر پنجاب شیخ آفتاب احمد اور ان کے بھائی شاہد محمود شیخ نے بھی کاغذات جمع کروائے۔