پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

Dec 24, 2023 | 22:10:PM
پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مانسہرہ کے سابق ایم پی اے اور سابق مشیر زر گل خان یوسفزئی کی سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات ہوئی جس میں زر گل خان یوسفزئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے زر گل خان یوسفزئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع

زر گل خان یوسفزئی نے آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی، بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک واصف مظہر راں نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔