سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع

Dec 24, 2023 | 21:28:PM
سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: مراد سعید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔

مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بانی پی ٹی آئی کا نام پارٹی سربراہان کی فہرست سے خارج

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص اور جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی۔