حارث رؤف کا مزنا مسعود ملک سے نکاح، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 24, 2022 | 14:56:PM
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا
کیپشن: فاسٹ باؤلر حارث رؤف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔

 اس سے قبل حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں لیکن اب حارث اور مزنا مسعود ملک نے باقاعدہ طور پر نکاح کر لیا ہے۔

حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔

 حارث رؤف کی نکاح کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔