پیغمبر اسلام کی توہین لوگوں کو ٹھیس پہنچاتی ہے، آزادی کا اظہار نہیں کہا جا سکتا، پیوٹن

Dec 24, 2021 | 22:03:PM
ولادی میر پیوٹن،روسی، صدر
کیپشن: ولادی میر پیوٹن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کو آزادی کا اظہار نہیں کہا جا سکتا، یہ اسلام کے ماننے والوں کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔

العریبہ چینل کی ویب رپورٹ میں روسی خبر رساں ادارے طاس کی خبر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات کو کی جانے والی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ ’پیغمبر اسلامﷺ  کی توہین مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے جو اسلام کے ماننے والے ہیں۔روسی صدر نے ان ویب سائٹس پر بھی تنقید کی جن پر دوسری عالمی جنگ میں مرنے والے روسیوں اور نازیوں کی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل۔کیا لباس قابل قبول۔۔؟

 ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکات انتہاپسندی میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے پیرس میں چارلی ایبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر ہونے والے حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا ایسی باتیں انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ کرتی ہیں۔اپنی نیوز کانفرنس میں روسی صدر نے جمالیاتی آزادی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر تخلیقی آزادی کی حدود مقرر ہونی چاہییں اور ان میں کسی اور کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیرالمذہبی ملک کے طور پر ابھرا ہے اس لئے روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن کئی ممالک میں ایسا احترام کم ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو نے چند سال قبل ایسے خاکے شائع کئے تھے جن پر مسلمان ممالک کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔جبکہ جنوری 2015 میں کچھ مسلح حملہ آوروں نے چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں کئی کارٹونسٹ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا ایک سٹائل دیوی۔۔۔ تازہ تصویر میں بہت عمدہ انداز اور ل