وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

Aug 24, 2025 | 22:16:PM
وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں پرائیویٹ، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ فیس میں اضافے کا اختیار وفاقی وزارت داخلہ کو حاصل ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 2019 سے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس نہیں بڑھایا گیا جس کی وجہ سے سی ٹی او آفس کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی۔

کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ترمیم کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل آسان کردی