نادرا نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل آسان کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)نادرا نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل آسان کردی، شہریوں کو فیس جمع کرانے کےلیے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے، اب اس پریشانی سے نجات مل جائیگی۔
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کی پریشانی کا احساس کرتے ہوئے فیس کی ادائیگی کا طریقہ اب نہایت آسان کردیا ہے، نادرا سینٹر آنے والے یا آن لائن شناختی دستاویز بنانے والے خواتین و حضرات اب آن لائن سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
چاہے کسی شہری نے اپنی درخواست نادرا دفتر میں جمع کرائی ہو یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر، اب وہ شخص اپنی فیس آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے آن لائن جمع کرا سکتا ہے۔
آن لائن ادائیگی اب راست کے ذریعے بھی کرائی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ ایزی پیسہ، جیز کیش اور ای سہولت پر یہ سہولت پہلے سے موجود ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نادرا نے درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے، اب شہری موبائل ایپ سے گھر بیٹھے اسٹیٹس چیک کرنے کے اہل ہیں۔
نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ب فارم، شناختی کارڈ، ایف آر سی سے متعلق تمام سہولتیں پاک آئی ڈی پر دستیاب ہیں، نادرا کی تمام خدمات، ہولتہیں پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے موبائل ایپ انتہائی مفید ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس عائد کردیا، اطلاق گھروں پر بھی ہوگا