پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس عائد کردیا، اطلاق گھروں پر بھی ہوگا

Aug 24, 2025 | 21:39:PM
پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس عائد کردیا، اطلاق گھروں پر بھی ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کردیا جسے ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر نافذ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے،شہری علاقوں میں 5 مرلہ گھر پر 300 جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا، شہروں میں 5ے10 مرلہ گھر سے 500 جبکہ دیہات میں فکس 200 روپے وصول کیے جائیں گے،10 مرلہ سے ایک کینال والے گھر پر ایک ہزار دیہاتوں میں 400 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا،اسی طرح دو سے چار کینال گھر سے 2 ہزار روپے4 کینال سے اوپر گھر سے  5 ہزار روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا جبکہ دیہاتوں میں 2 کینال سے اوپر گھروں سے 400روپے ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہروں میں چھوٹی دکانوں سے 500 جبکہ دیہاتوں میں  300 روپے، شہروں میں درمیانے درجے کی دکانوں سے 1000 جبکہ دیہاتوں میں 700 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔

بڑی کاروباری مراکز سے 3 ہزار جبکہ دیہاتوں دوہزار روپے وصول کیا جائے گا،ایل ڈبلیو ایم سی نے باقاعدہ  کوڑا ٹیکس کی تقسیم شروع کردی جبکہ بلوں کی تقسیم و وصولی ایل ڈبیلو ایم سی کی ریونیو اور آپریشنل ٹیم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے