واٹس ایپ پر نیا فراڈ، اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راحیل بیگ)واٹس ایپ پر نیا فراڈ، مشہور شخصیات بھی نشانے پرآگئیں،اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا۔
نامعلوم ہیکرز اسما عباس کے نمبر سے پیسوں کے مطالبے کرنے لگے،اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ میرے نمبر سے پیاروں کو میسجز بھیجے جا رہے ہیں،واٹس ایپ ہیکنگ سے ملک میں فراڈ کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔
معروف اداکارہ کاکہناتھا کہ پارسل کا جھانسہ دے کر کوڈ مانگا گیا، کوڈ بتاتے ہی واٹس ایپ ہیک ہو گیا۔
اسما عباس کاکہناتھا کہ میں خیریت سے ہوں، مجھے کسی پیسے کی ضرورت نہیں، ہیکر میرے نام پر پیسے مانگ رہا ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری سے ہیکر نے اسما عباس کے نمبر سے 10 لاکھ روپے مانگے،بشریٰ انصاری نے اسما عباس کے واٹس ایپ ہیکنگ کی تصدیق کر دی۔
بشریٰ انصاری نے میسج کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے اورکوڈ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:برادر اسلامی ملک نے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی پیشکش کردی